Wednesday, 18 November 2020

جھوٹ کے روز خدوخال میں چھپ جاتا ہے

 جھوٹ کے روز خدوخال میں چھپ جاتا ہے

آئینہ کیوں کئی اشکال میں چھپ جاتاہے

شیخ زادی! میں کہاں تم کو نظر آؤں گا

ایک بے حال ترے حال میں چھپ جاتا ہے

کون پرچار کرے عشق میں مرجانے کا

آدمی اپنے ہی جنجال میں چھپ جاتا ہے

صاحب کشف فقیروں کے قبیلے سے ہوں

خوبرو بخت تری فال میں چھپ جاتا ہے

دل نے تصویر محبت کی بدل ڈالی ہے

نت نئے حسن کے وہ جال میں چھپ جاتا ہے

دیکھتا ہوں ابھی تک تم میں جھلک بچپن کی

ایک پل کیسے کئی سال میں چھپ جاتا ہے

زندگی تیرے بنا کیسے گزاروں عاطر

درد دن رات کی اس چال میں چھپ جاتا ہے


نیاز احمد عاطر

3 comments:

  1. اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

    ReplyDelete
  2. اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎
    بہت بہت شکریہ اپ مجھے اپنی ساٸیٹ کا حصہ بنایا کہ اپ کی ویب پر مزید غزلیں لگ سکتی ہیں اور اپ سے رابطے کا کس طرح کیا جا سکتا ہے 0304 0623810 میرا واٹساپ نمبر ہے سر

    ReplyDelete
    Replies
    1. بلاگ پر خوش آمدید کہتا ہوں، میں واٹس ایپ چھوڑ چکا ہوں، آپ ٹیکسٹ فارمیٹ میں غزلیں میرے جی میل اکاؤنٹ پر بھجوا دیں، انشاءاللہ شاعری شائر کر دی جائیں گی۔

      Delete