Thursday, 19 November 2020

سنو اے دریا صفت آنکھوں والی

 سنو اے دریا صفت آنکھوں والی صحرا مزاج لڑکی

تم بہت خوبصورت ہو

مگر تم جتنی بھی خوبصورت ہو

زندگی سے زیادہ خوبصورت تو نہیں

اور میں جتنا بھی بد صورت ہوں

محرومی سے زیادہ نہیں

تم اتنی خوبیوں کے باوجود بھی

جب چاہو خوش نہیں ہو سکتی

اور میں اتنی خامیوں کے باوجود بھی

اپنی مرضی سے اداس ہونے کا ہنر جانتا ہوں


عرفان شوکت

No comments:

Post a Comment