مسکراہٹ ادھار دینا ذرا
کچھ ستارے خریدنے ہیں مجھے
ایک آنسو کا مول کیا لو گے؟
آج سارے خریدنے ہیں مجھے
بول تتلی کے دام کتنے ہیں؟
رنگ پیارے خریدنے ہیں مجھے
میں سمندر خرید بیٹھا ہوں
اب کنارے خریدنے ہیں مجھے
معذرت کے منیب جی اب تو
بس خسارے خریدنے ہیں مجھے
ابن منیب
نوید رزاق بٹ
No comments:
Post a Comment