Sunday, 17 January 2021

تم جو آ جاؤ غم دھواں ہو جائے

 تم جو آ جاؤ غم دھواں ہو جائے

بزمِ جاں رشکِ آسماں ہو جائے

ٹوٹ جاتا ہے دم محبت کا

بدگمانی اگر جواں ہو جائے

حال و ماضی کی سرحدیں ایسی

زندگی پَل میں رفتگاں ہو جائے

صاف ستھرا معاملہ رکھئے

اس سے پہلے عذابِ جاں ہو جائے

چیخ اٹھتا ہے دفعتاً کردار

جب کوئی شخص بد گماں ہو جائے

لازمی ہیں وضاحتیں اشفاق

جب کوئی دوست بدگماں ہو جائے


احمد اشفاق

No comments:

Post a Comment