Friday, 1 January 2021

بچپن کے دن بھی عجیب ہوتے ہیں

 انجام


بچپن کے دن بھی

عجیب ہوتے ہیں

ہم زندگی اور کہانی کو

ایک سا سمجھتے ہیں

کہانی بھی وہ جس کا انجام

اکثر اس جملے پر ہوتا ہے؛

اور وہ سب مل کر

ہنسی خوشی رہنے لگے

پر، حقیقت تو یہ ہے کہ

وہ سب

اکیلے، تنہا

دکھی اور اداس رہتے ہیں


کنول بہزاد

No comments:

Post a Comment