Thursday, 25 March 2021

آپ کو مجھ سے محبت بھی نہیں

 آپ کو مجھ سے محبت بھی نہیں

اور نہیں کہنے کی جرأت بھی نہیں

جاتے ہیں محفل سے میری جائیے

روکنا کچھ میری فطرت بھی نہیں

منحصر جس پہ ہو میری زندگی

تُو نے کی ایسی محبت بھی نہیں

بے وفا کی ہمرہی سے فائدہ

اور اب چلنے کی ہمت بھی نہیں

جو کبھی دیوار پہ لٹکائی تھی

اب تِرے کمرے کی زینت بھی نہیں

میں کسی کو چھوڑ دوں تیرے لیے

تجھ سے کچھ ایسی تو قُربت بھی نہیں

خوشتر اس مہندی لگے ہاتھوں کی اب

جانے کیوں پہلی سی رنگت بھی نہیں


منصور خوشتر

No comments:

Post a Comment