Friday, 26 March 2021

انکسار احترام مذہب ہے

 انکسار، احترام مذہب ہے

یہ محبت تمام مذہب ہے

یہ ہماری سمجھ سے باہر ہے

کہتے ہیں قتلِ عام مذہب ہے

بات سائستگی سے کرتے رہو

دوست! حُسنِ کلام مذہب ہے

حوضِ کوثر تلاشنے والو

ذکرِ خیر الانامﷺ مذہب ہے

اس کی تبلیغ کم ہوئی لیکن

درد مندی تمام مذہب ہے


توحید زیب

No comments:

Post a Comment