Friday, 26 March 2021

آپ کی جب سے پیروی کر لی

آپﷺ کی جب سے پیروی کر لی

میں نے آسان زندگی کر لی 

دیکھ کر دنگ رہ گیا سورج

ہم نے ایجاد روشنی کر لی

وہ سمندر کا لطف کیا جانے

دشت سے جس نے دوستی کر لی

دوست دشمن بنا لیے اپنے

اور دشمن سے دوستی کر لی

یہ تِری چال بھی قیامت ہے

ایک ناگن نے خود کشی کر لی 

اس کی ساڑھی کے پلو باندھنے تھے

میں نے میٹنگ ملتوی کر لی


توحید زیب

No comments:

Post a Comment