رنگ اردو دنیا بھر کے نامور کلاسیک اور نوجوان اردو شعراء کے شاہکار کلام پر مبنی بلاگ🌷Rung E Urdu a blog of worldsfamous poetry of past & present era
شادماں شاد کام دل تو نہیں
آپ سے ہمکلام دل تو نہیں
تیری آنکھوں کا نام آنکھیں ہیں
تیری آنکھوں کا نام دل تو نہیں
اک دھما چوکڑی ہے سینے میں
یہ کہیں بے لگام دل تو نہیں
دل کوئی اور چیز ہے اکرام
صرف دل ہی کا نام دل تو نہیں
اکرام عارفی
No comments:
Post a Comment