پُر امن مِرے دیس کی ہر آن فضا ہو
مولا!! یہ نیا سال حقیقت میں نیا ہو
دیکھے نہ مِری آنکھ کوئی درد کا منظر
دہشت کے تصور سے مِرا ذہن جدا ہو
گزرے ہوئے ہر سال سے اچھا ہو نیا سال
مقبول مِری صرف یہی ایک دعا ہو
مالک! یہ مسیحاکو ترستی ہوئی آنکھیں
ان آنکھوں کا موسم بھی اسی سال ہرا ہو
اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ
اللہ کرے شعر تِرا ردِ بلا ہو
ضیاء اللہ قریشی
No comments:
Post a Comment