Tuesday, 16 March 2021

کرونا ہے موذی وبا میرے مولا

کرونا ہے موذی وبا میرے مولا 

کرونا سے سب کو بچا میرے مولا

کرونا کو کر دے فنا میرے مولا 

نہیں ملتی جس کی دوا میرے مولا

کرونا سے بھی جاں چھڑا میرے مولا 

یہی ہے مِری اک دعا میرے مولا

تُو سنتا ہے سب کی صدا رات دن یوں 

مِری بھی تو سن لے  صدا میرے مولا 

محبت سے کتنی بنایا تھا گلشن 

اجڑنے سے اس کو بچا میرے مولا

تجھے واسطہ تیری رحمت کا آقاﷺ

تُو ہی ٹال دے یہ وبا میرے مولا

کہاں جائیں گے جانتے  کچھ نہیں ہیں 

تُو ہی ہے بڑا رہنما میرے مولا

تجھے بھول کے سب سزاوار ہیں ہم 

نہ اس کی تُو دے پھر سزا میرے مولا

سوا تیرے در سے کہاں جائیں گے ہم 

معافی کا رکھ در کھلا میرے مولا

جو موذی وبا سے ہیں بیمار اب تک

سبھی کو عطا کر شفا میرے مولا

سبھی کی تُو جھولی بھی بھر دے  خدایا 

تِرے در جو آئے گدا میرے مولا

کرونا بڑی ہے وبا جان لیوا

یہ دنیا سے جلدی بھگا میرے مولا 

جو بیمار ہیں اب کرونا سے یا رب 

انہیں دے تو جلدی شفا میرے مولا


مقصود احمد شامی

No comments:

Post a Comment