Thursday, 25 March 2021

منافق لوگ ہیں ہم کب کسی کو داد دیتے ہیں

 منافق لوگ ہیں ہم کب کسی کو داد دیتے ہیں

اگر دیتے بھی ہیں تو زندگی کے بعد دیتے ہیں

بڑا احسان ہے ان دشمنوں کا ہم پہ جو اکثر

ہمیں برباد ہونے کے لیے امداد دیتے ہیں

غموں سے بھی زیادہ وہ الم انگیز ہوتی ہے

خوشی ہم کو وہ غم کے بعد جو اک آدھ دیتے ہیں

فراہم کرتے ہیں موقع خدا کو یاد کرنے کا

ہمیں رنج و الم فریاد کی بنیاد دیتے ہیں

ہماری زندگی پر بھی اجارا ان کا چلتا ہے

ہمیں تو رزق بھی دو چار ہی افراد دیتے ہیں

مریضانِ محبت کس طرح پھر ٹھیک ہوں نامی

دوا ہی چارہ گر جب زائد المعیاد دیتے ہیں


رستم نامی

No comments:

Post a Comment