Monday, 1 March 2021

انسانوں کے عیب چھپانا سب کے بس کی بات نہیں

 انسانوں کے عیب چھپانا سب کے بس کی بات نہیں

عیب چھپا کر خیر بتانا سب کے بس کی بات نہیں

غیر کی نکتہ چینی کرتے لوگ دکھائی دیتے ہیں

خود پر اپنی انگلی اٹھانا سب کے بس کی بات نہیں

جھوٹ سے رشتہ جوڑنے والے لاکھوں آدم خور یہاں

سچا انسان بن کے دکھانا سب کے بس کی بات نہیں

روح میں گر بیماری ہو تو حو بھی کڑوا لگتا ہے

حق کے قابل خود کو بنانا سب کے بس کی بات نہیں

غربت کا احسان دلا کر لوگ مدد تو کرتے ہیں

انسان کی عظمت کو بچانا سب کے بس کی بات نہیں

حق گوئی کی خاطر تجھ کو رب نے چُنا ہے اے حامد

سامنے سب کے حق کو کہنا سب کے بس کی بات نہیں


حامد باقری

No comments:

Post a Comment