Wednesday, 17 March 2021

آپ کا کچھ نہیں گیا پیارے

 آپ کا کچھ نہیں گیا پیارے

میرا سب کچھ مگر لُٹا پیارے

میں تو پتھر تھا مگر حکم ملا

سو، مجھے بولنا پڑا پیارے

ہجر میں لوگ مر بھی جاتے ہیں

ہم سے وہ بھی نہیں ہوا پیارے

وہ جو کہتی تھی؛ ہاں محبت ہے

یار وہ جھوٹ ہی تو تھا پیارے

تجھ پہ گُزری نہیں تُو کیا جانے

کتنا مشکل ہے حوصلہ پیارے

عشق کی راہ میں عزت کی طلب

ناپ لے گھر کا راستہ پیارے


عثمان نیاز 

No comments:

Post a Comment