Friday, 5 March 2021

بالکونی میں مسلسل یار اس کو دیکھنا

 بالکونی میں مسلسل یار اس کو دیکھنا

گنگنانا میر کے اشعار، اس کو دیکھنا

ہائے اک چھت پر کوئی سایہ ٹہلتا ہائے ہائے

روز کھڑکی کھولنا ہر بار اس کو دیکھنا

جس طرح دیکھا ہے آنکھیں کھول کر میں نے اسے

وہ بدل جائے گا اگلی بار اس کو دیکھنا

آنکھ بھر کر دیکھا جا سکتا ہے سورج بھی کبھی

آنکھ بھر کر کتنا ہے دشوار اس کو دیکھنا

تتلیوں کے رنگ ہاتھوں پر اتر جانے تلک

بند مُٹھی کھولنا، ہر بار اس کو دیکھنا

دیکھنا جب وہ ہمیں دیکھے صباحت، دیکھنا

دیکھنا نظروں سے کر کے وار اس کو دیکھنا


صباحت عروج

No comments:

Post a Comment