Tuesday, 23 March 2021

بیٹھے ہیں سبھی یاں پہ تو بےکار وغیرہ

 بیٹھے ہیں سبھی یاں پہ تو بے کار وغیرہ

بس، ہم ہی سنا دیتے ہیں اشعار وغیرہ

غزلیں تو مِری پڑھتے ہی رہتے ہو ہمیشہ

پھر بھی تو نہیں کرتے ہو اظہار وغیرہ

کہتے تھے جو مشکل میں تِرے ساتھ رہیں گے

ہمدرد کہاں ہیں مِرے غم خوار وغیرہ

تم ایسے سمجھتے ہو کہ جنت ہے تمہاری

اور ہم کو سمجھتے ہو گنہ گار وغیرہ

مشکل ہے بہت رہنا یہاں سر کا سلامت

اور سر پہ تمہیں چاہیے دستار وغيره


کرم بزدار 

No comments:

Post a Comment