کسی مظلوم کے دل کی صدا کو یاد کر لینا
کسی بھی ظلم سے پہلے سزا کو یاد کر لینا
بُرا جب وقت آتا ہے، تو رب کو یاد کرتے ہو
کبھی اچھی گھڑی میں بھی خدا کو یاد کر لینا
حقوق عورت کے مردوں سے ہیں کیا یہ جاننا ہے تو
کلام اللہ کی سورۃ نساء کو یاد کر لینا
کبھی سوچا ہے تم کو لوگ اچھا کیوں نہیں کہتے
کبھی تنہائی میں اپنی خطا کو یاد کر لینا
اگر غافل ہے تُو انجام سے اپنے اے اسرائیل
تو قومِ لوط اور قومِ سبا کو یاد کر لینا
دعا کو ہاتھ جب اٹھیں تو بس اتنی گزارش ہے
کرو جب یاد اپنوں کو حیا کو یاد کر لینا
لتا حیا
No comments:
Post a Comment