Monday, 22 March 2021

آنسوؤں میں قلم ڈبو لینا

 آنسوؤں میں قلم ڈبو لینا

خواب لکھنا، اداس ہو لینا

میں تو شائستگی میں ہوں چپ چاپ

جی تو کرتا ہے خوب رو لینا

رت جگے گھُل نہ جائیں آنکھوں میں

صبح ہونے لگی ہے سو لینا

دھوپ کا سر پہ سائباں کر کے

تم خلش پھر سفر پہ ہو لینا


رؤف خلش

No comments:

Post a Comment