ملی/قومی گیت/نغمہ
خوشبو بن کر مہک رہا ہے میرا پاکستان
ہم اس کے رکھوالے، یہ ہم سب کی شان
خوشبو بن کر مہک رہا ہے میرا پاکستان
جلتی دھوپ میں اس کا پرچم ہم پر یوں لہرایا
سوہنی دھرتی کے آنچل کا جیسے سر پر سایا
اللہ کا احسان میرا پاکستان
خوشبو بن کر مہک رہا ہے میرا پاکستان
اس کے ساحل روک رہے ہیں طوفانوں کا زور
اس کے بہتے دریاؤں میں آزادی کا شور
ہے میری پہچان میرا پاکستان
خوشبو بن کر مہک رہا ہے میرا پاکستان
ریحان اعظمی
پاکستانی قوم اور پاکستان سے محبت کرنے والوں کو پچھترواں یوم آزادی مبارک ہو
No comments:
Post a Comment