ملی/قومی گیت/نغمہ
میں بھی پاکستان ہوں تُو بھی پاکستان ہے
تُو تو میری جان ہے، تُو تو میری آن ہے
تُو میرا ایمان ہے
میں بھی پاکستان ہوں تُو بھی پاکستان ہے
کہتی ہے یہ راہِ عمل، آؤ ہم سب ساتھ چلیں
مشکل ہو یا آسانی، ہاتھ میں ڈالیں ہاتھ چلیں
سورج ہے سرحد کی زمیں، چاند بلوچستان ہے
میں بھی پاکستان ہوں تُو بھی پاکستان ہے
گلشن ہو یا پربت ہو، ہم سے کوئی دور نہیں
دل کس کی تعریف کرے، ہر گوشہ ہے آپ حسین
دھڑکن ہے پنجاب اگر، دل اپنا مہران ہے
میں بھی پاکستان ہوں تُو بھی پاکستان ہے
صہبا اختر
پاکستانی قوم اور پاکستان سے محبت کرنے والوں کو پچھترواں یوم آزادی مبارک ہو
No comments:
Post a Comment