ملی/قومی گیت/نغمہ
ہم زندہ قوم ہیں، پائندہ قوم ہیں
ہم سب کی ہے پہچان
ہم سب کا پاکستان، پاکستان، پاکستان
ہم سب کا پاکستان
ہر دل کی افق پر ہے چاند ایک ستارہ ایک
ہے کلمہ بھی واحد، پرچم بھی ہمارا ہے
ہم یک دل، ہم یکجان
ہم زندہ قوم ہیں، پائندہ قوم ہیں
ہم سب کی ہے پہچان
ہم سب کا پاکستان، پاکستان، پاکستان
ہم سب کا پاکستان
اخلاص، یقین، تنظیم، ہے ملت کا منشور
ہر جادہ و منزل پر، ملت کے دل کا نور
اللہ، نبیؐ، قرآن
ہم زندہ قوم ہیں، پائندہ قوم ہیں
ہم سب کی ہے پہچان
ہم سب کا پاکستان، پاکستان، پاکستان
ہم سب کا پاکستان
رحمت کی طرح سر پر، بہنوں کی رِدائیں ہیں
ہمت کے لیے ہمراہ، ماؤں کی دعائیں ہیں
ہم پر رب کا احسان
ہم زندہ قوم ہیں، پائندہ قوم ہیں
ہم سب کی ہے پہچان
ہم سب کا پاکستان، پاکستان، پاکستان
ہم سب کا پاکستان
اسلام کے لشکر میں، ہیں قاسم سے فرزند
اس ملک و ملت میں، بچے بھی کڑی کمند
بوڑھے بھی جَڑی کمان
ہم زندہ قوم ہیں، پائندہ قوم ہیں
ہم سب کی ہے پہچان
ہم سب کا پاکستان، پاکستان، پاکستان
ہم سب کا پاکستان
ان مِلوں، مشینوں کے سب پہیے گھومیں گے
مزدور بھی ہوں گے شاد، دہقان بھی جھومیں گے
سونا دیں گے کھلیان
ہم زندہ قوم ہیں، پائندہ قوم ہیں
ہم سب کی ہے پہچان
ہم سب کا پاکستان، پاکستان، پاکستان
مسرور انور
پاکستانی قوم اور پاکستان سے محبت کرنے والوں کو پچھترواں یوم آزادی مبارک ہو
No comments:
Post a Comment