Sunday, 11 September 2022

زمانہ چال اپنی چل گیا ہے

 گئے دنوں کے یار بیلی

جو لمحہ لمحہ تھے رابطے میں

نہیں رہے اب

نہ منتظر ہیں نگاہیں ان کی

نہ کہنے کو ہی کچھ بچا ہے

عزیز تر ہیں وہ مجھ کو اب بھی

مگر بساطِ زندگی پر

زمانہ چال اپنی چل گیا ہے

وہ اپنی دنیا میں کھو گئے ہیں

کچھ ہم بھی مصروف ہو گئے ہیں


نیر تاباں

No comments:

Post a Comment