Saturday, 10 September 2022

آپ کی نظروں نے سمجھا ووٹ کے قابل مجھے

 آپ کی نظروں نے سمجھا ووٹ کے قابل مجھے

ڈاکوؤں اور رہزنوں میں کر دیا شامل مجھے

ماشاءاللہ آج تو تعلیم کا میں ہوں وزیر

کم سے کم اب تو نہ کہیۓ انپڑھ و جاہل مجھے

توڑ دی ہیں میری ٹانگیں اس کے ابا جان نے

اب بھی محبوبہ سمجھتی ہے مِری کامل مجھے

پھر تو کر سکتا ہوں میں بھی چار سے چھ شادیاں

ساتھ میں بیوی کے مل جائیں اگر دو مل مجھے


محمد احمد علوی

No comments:

Post a Comment