رنگ اردو دنیا بھر کے نامور کلاسیک اور نوجوان اردو شعراء کے شاہکار کلام پر مبنی بلاگ🌷Rung E Urdu a blog of worldsfamous poetry of past & present era
فاتحہ
اگر قبرستان میں
الگ الگ کتبے نہ ہوں
تو ہر قبر میں
ایک ہی غم سویا ہوا رہتا ہے
کسی ماں کا بیٹا
کسی بھائی کی بہن
کسی عاشق کی محبوبہ
تم کسی قبر پر بھی
فاتحہ پڑھ کے چلے جاؤ
ندا فاضلی
No comments:
Post a Comment