Thursday, 7 January 2016

دیکھا ہے زندگی کو کچھ اتنے قریب سے

دیکھا ہے زندگی کو کچھ اتنے قریب سے

فلمی گیت

دیکھا ہے زندگی کو کچھ اتنے قریب سے
چہرے تمام لگنے لگے ہیں عجیب سے
اے روحِ عصر جاگ، کہاں سو رہی ہے تُو
آواز دے رہے ہیں پیمبر صلیب سے

اس رینگتی حیات کا کب تک اٹھائیں بار
بیمار اب الجھنے لگے ہیں طبیب سے
ہر گام پر ہے مجمعِِ عشاق منتظر
مقتل کی راہ ملتی ہے کوئے حبیب سے
اس طرح زندگی نے دیا ہے ہمارا ساتھ
جیسے کوئی نِباہ رہا ہو رقیب سے

ساحر لدھیانوی

No comments:

Post a Comment