Wednesday, 7 December 2016

ایک جھونکا اس طرح زنجیر در کھڑکا گیا

ایک جھونکا اس طرح زنجیرِ در کھڑکا گیا
میں یہ سمجھا بھولنے والے کو میں یاد آ گیا
اے زمیں! تجھ کو محبت سے بسانے کیلئے
آسمانوں کی بلندی سے مجھے پھینکا گیا
عمر بھی کی بات بگڑی اک ذرا سی بات میں
ایک لمحہ زندگی بھر کی کمائی کھا گیا
آئینہ دکھلانے آئے تھے پریشانی کے دن
تھا مرا چہرہ مگر مجھ سے نہ پہچانا گیا
اس طرف جاتے ہوئے اب دل دہلتا ہے نذیرؔ
زندگی میں جس طرف سے بارہا آیا گیا

نذیر بنارسی

No comments:

Post a Comment