Thursday, 15 December 2016

دشمنو تم نے اس قوم کو للکارا ہے

رزمیہ ترانہ

دشمنو! تم نے اس قوم کو للکارا ہے
کعبہ ہے جن کی جبینوں میں
قرآن ہے روشن سینوں میں
اللہ کا جن کو سہارا ہے
دشمنو! تم نے اس قوم کو للکارا ہے

ہم جب ہلالی پرچم کو لہرا کے قدم بڑھاتے ہیں
جھکتا ہے فلک، ہلتی ہے زمیں
بت خانوں کے بت گر جاتے ہیں
ہر حکمِ خدا، فرمانِ نبیﷺ ہمیں اپنی جان سے پیارا ہے
کافرو! تم نے اس قوم کو للکارا ہے

عباسؒ، خالدؓ و طارقؒ کی تلواروں کی جھنکار ہیں ہم
دشمن کو مٹانے کی خاطر شمشیر بکف تیار ہیں ہم
باطل کا نام مٹا دینا دنیا میں کام ہمارا ہے
بزدلو! تم نے اس قوم کو للکارا ہے

ہر مؤمن کو ہر غازی کو ہمت کا سہارا ہوتا ہے
ہم نامِ علیؓ جب لیتے ہیں میدان ہمارا ہوتا ہے
چاہے مشرق ہو یا مغرب ہو
ہم سب کا ایک ہی نعرہ ہے
غافلو! تم نے اس قوم کو للکارا ہے

فیاض ہاشمی

No comments:

Post a Comment