Thursday, 15 December 2016

حق کا پرچم لے کر اٹھو باطل سے ٹکراؤ: ترانہ

ملی ترانہ

حق کا پرچم لے کر اٹھو باطل سے ٹکراؤ
سر پر کفنی باندھ کے نکلو مارو یا مرجاؤ
مارو یا مر جاؤ، مارو یا مرجاؤ
حق کا پرچم لے کر اٹھو

عزت والو! غیرت مندو! طارق و خالد کے فرزندو
ظلم کی اونچی دیواروں کی اینٹ سے اینٹ بجاؤ
مارو یا مر جاؤ، مارو یا مرجاؤ
حق کا پرچم لے کر اٹھو

ہنس کر جامِ شہادت پی لو یا پھر غازی بن کر جی لو
پوری کر دو رسمِ حسینی، زورِ علی دکھلاؤ
مارو یا مر جاؤ، مارو یا مرجاؤ
حق کا پرچم لے کر اٹھو

دائیں بائیں جھوٹ کھڑا ہے، سچ کا ہر در بند پڑا ہے
بڑھ کر توڑو کفر کے تالے نعرہ ایک لگاؤ
اللہ اکبر، اللہ اکبر، اللہ اکبر
حق کا پرچم لے کر اٹھو

حق کا پرچم لے کر اٹھو باطل سے ٹکراؤ
سر پر کفنی باندھ کے نکلو مارو یا مرجاؤ
مارو یا مر جاؤ، مارو یا مرجاؤ
اللہ اکبر، اللہ اکبر، اللہ اکبر

فیاض ہاشمی

No comments:

Post a Comment