Sunday, 18 December 2016

محبت کرنے والے دل بہت حساس ہوتے ہیں

محبت کرنے والے دل
بہت حساس ہوتے ہیں
بس ان کا ایک ہی محور
بس ان کا ایک ہی مرکز
بس ان کی ایک ہی منزل
بس ان کی جستجو کا اور تڑپ کا
ایک ہی حاصل
انہیں بس ایک ہی دھن ہے
خدا محبوب کو ان کے
ہمیشہ شادماں رکھے
نا اس کا دل کبھی ٹوٹے
نا کوئی سانحہ گزرے
کوئی غم چھو نہیں پائے
اداسی پاس نہ آئے
محبت کرنے والے دل
بہت حساس ہوتے ہیں
محبت کرنے والے دل
کبھی سودا نہیں کرتے
نا کوئی شرط رکھتے ہیں
نہ ان کے معاوضے کی حرص ہوتی ہے
کسی رد عمل سے یا بدلے سے
ان کو کیا مطلب
انا سے ان کا کیا رشتہ
جفا سے کیا علاقہ
انہیں تو ایک ہی دھن ہے
خدا محبوب کو ان کے
ہمیشہ شادماں رکھے

خلیل اللہ فاروقی

No comments:

Post a Comment