مت اپنوں کو اس طرح للکار مِرے بچے
اس گھر میں نہ اٹھ جائے دیوار مِرے بچے
مانا کہ تجھے لگتی ہے اپنی طرح دنیا
ہر شخص نہیں سادہ، ہشیار! مِرے بچے
مرنے کے لیے جینا اتنا ہی ضروری ہے
کچھ لوگ حقارت سے بھی تجھ کو بلائیں گے
سب لوگ نہیں کرتے ہیں پیار مِرے بچے
اس وقت کوئی شۓ بھی معیار نہیں رکھتی
جب وقت بدلتا ہے معیار مِرے بچے
کیا چیز نہیں ملتی، محنت سے مشقت سے
یہ زندگی جوئے میں مت ہار مِرے بچے
انور جمال انور
No comments:
Post a Comment