Wednesday, 7 December 2016

نام اکبر تو مرا ماں کی دعا نے رکھا

نام اکبر تو مِرا ماں کی دعا نے رکھا
ہاں بھرم اس کا مگر خدا نے رکھا
وہ بھی دن تھے کہ تِرے آنے کا پیغام آیا
تب مرے گھر میں قدم بادِ صبا نے رکھا
کس طرح لوگوں نے مانگیں تھیں دعائیں اس کی
کچھ لحاظ اس کا نہ بے مہر ہوا نے رکھا
ایسے حالات تھے اک روز نہ جی سکتے تھے
ہم کو زندہ تِرے پیمانِ وفا نے رکھا
جس نے رکھا تِری مٹتی ہوئی قدروں کا لحاظ
کچھ خیال اس کا نہیں تُو نے زمانے رکھا
صرف اکبرؔ ہی نہیں دیکھ کے تصویر ہُوا
سب کو حیراں تِرے نقشِ کفِ پا نے رکھا

اکبر حمیدی

No comments:

Post a Comment