جو ہم سے تُو ملا کرے گا
بندہ تجھ کو دعا کرے گا
بوسہ تو دے کبھو مری جان
مولا تیرا بھلا کرے گا
ہم تم بیٹھیں گے پاس مل کر
دل تیرے کام کا نہیں تو
بندہ پھر لے کے کیا کرے گا
پچھتاۓ گا مل کے سوزؔ سے ہاں
ہم کہتے ہیں، برا کرے گا
ہے شوخ مزاج سوزؔ واللہ
چھیڑے گا اسے برا کرے گا
میر سوز دہلوی
No comments:
Post a Comment