عارفانہ کلام حمد نعت منقبت سلام
ہدیۂ نعت بحضور سرورِ کائناتﷺ
لکھا عرشِ بریں پر ہے محمد مصطفٰیﷺ کا نام
خدا نے آپ رکھا ہے مِرے صلِ علیﷺ کا نام
انہی کے دم سے روشن ہو گیا کعبہ و بت خانہ
انہی کے دم سے روشن تا ابد غارِ حرا کا نام
ہے کتنی چاشنی اس نام میں کہ چوم لیتے ہیں
امانت و صداقت اور حلاوت ان کی سیرت ہے
زمانے بھر میں روشن کر دیا جود و سخا کا نام
یہی سجدے میں گر کے مانگتی شہناؔز اللہ سے
مِرے ہونٹوں پہ مرتے وقت ہو صلِ علیﷺ کا نام
شہناز مزمل
No comments:
Post a Comment