رنج بڑھتے رہیں تو غم ہو جائیں
بانٹ لینے سے کتنے کم ہو جائیں
بات بے بات چیخنے والے
چپ رہیں تو یہ محترم ہو جائیں
اس جدائی پہ ہنسنے والے، جا
تیرے تکیے بھی کل سے نم ہو جائیں
پاگلوں کو بھی محترم جانیں
عین ممکن ہے کل کو ہم ہو جائیں
زندگی بھی سدھار ہی لیں گے
تیرے گیسو ذرا سے خم ہو جائیں
احمد عطاءاللہ
No comments:
Post a Comment