Tuesday, 5 January 2021

تکیے کی بوسیدہ روئی میں دفن خواب

 یاداشتیں


تکیے کی بوسیدہ روئی میں دفن خواب

کپڑوں کی تہہ میں چھپے خط

ٹشو پیپر پر جما دکھ ایک پھٹی کتاب

ڈائری میں سویا گلاب

گڑیا کی جوتی

ٹوٹی ہوئی انگوٹھی

تصویروں میں تھما وقت

قرض کے چند سکے

گم شدہ پائل

کانچ کی آدھی چُوڑی

یاد کے صندوق میں چھپی

سب چیزیں نایاب ہوتی ہیں


بشریٰ سعید


انتخاب از شعری مجموعہ باتیں

No comments:

Post a Comment