Saturday, 13 March 2021

ہم سفر میں تھے ایک محفوظ راستے پر

 زندہ بچنے والے بچوں کا بیان


ہم سفر میں تھے 

ایک محفوظ راستے پر

ایسی منزل کی طرف

جہاں روشنی کی تتلیاں 

ہمارے ساتھ رقص کرنے والی تھیں

 لیکن پھر سفر میں رات ہو گئی 

محفوظ راستہ اچانک جنگل میں بدل گیا 

اور خونخوار جانوروں کے غول نے ہمیں گھیر لیا

جانے وہ بھیڑیے تھے کہ لگڑ بگڑ؟

یا شاید شکاری کتے ہوں

ہم خوف سے چھپ گئے

ماما، بابا، انکل، آپی چھپ نہ سکے

اور خون میں نہا گئے

اب کیمروں والے انکل پوچھتے ہیں 

کہ ہم کیا سوچتے ہیں؟

انکل ہم سوچتے ہیں 

کہ ہم چھپے کیوں تھے


ناصرہ زبیری

No comments:

Post a Comment