Sunday, 14 March 2021

کسی کو کیا دے سکتے ہو تم

 کسی کو کیا دے سکتے ہو تم؟ 

چاند کسی کو دے سکتے ہو؟

تارے؟

یا پھر جگمگ جگنو کسی کو دے سکتے ہو؟

سوکھی شاخ کو ہرا سا پتہ

پیاس کو شبنم کا اک قطرہ

بجھی بجھی سی آنکھ کو جیوتی

بھوک کو روٹی

دے سکتے ہو؟

مجھے بتاؤ

دھوپ کو سایا دے سکتے ہو؟

دشت کو دریا دے سکتے ہو؟

تین سو پینسٹھ دنوں میں مجھ کو

اک دن اچھا دے سکتے ہو؟


کمار پاشی

شنکر دت کمار

No comments:

Post a Comment