Friday, 19 March 2021

مجھے اک محسن انسانیت کا ذکر کرنا ہے

عارفانہ کلام نعتیہ کلام


مجھے اک محسن انسانیت کا ذکر کرنا ہے

مجھے رنگ عقیدت فکر کے سانچے میں بھرنا ہے

بیاں کرنا ہے اوجِ ابنِ آدم بن کے کون آیا

بیاں کرنا ہے فخر ہر دو عالم بن کے کون آیا

جسے حق نے کیا تسلیم ختم المرسلیںﷺ آیا

جسے دنیا نے مانا رحمت للعالمیںﷺ آیا

خلیق آیا، کریم آیا، رؤف آیا، رحیم آیا

کہا قرآن نے جس کو صاحب خلقِ عظیم آیا


جگن ناتھ آزاد

No comments:

Post a Comment