عارفانہ کلام منقبت سلام مرثیہ بر امام حسین
تیری دنیا میں اے خدائے حسینؑ
میرا کوئی نہیں سوائے حسین
اب نظر میں کوئی نہیں جچتا
ایسے جلوے مجھے دکھائے حسین
جان بھی دوں تو حق نہ ہو گا ادا
جان کیا ہے میری عطائے حسین
میرا کیا ذکر میری ہستی کیا
انبیاء کے بھی کام آئے حسین
اس کو جینے کا کوئی حق ہی نہیں
جس کے دل میں نہیں ولائے حسین
قید ہندو کی ہے نہ مسلم کی
دلِ پُر درد میں ہے جائے حسین
گو میں ہندو ہوں لیکن اے بسوا
با خدا دل سے ہوں فدائے حسین
بسوا ریڈی
No comments:
Post a Comment