پھر اسے الوداع کہا میں نے
خود سے خود کو جدا کیا میں نے
ماننا دل کا فیصلہ ہے اب
کر لیا ہے یہ فیصلہ میں نے
مشکلوں سے جسے قریب کیا
عُجلتوں میں گنوا دیا میں نے
کتنے نزدیک سے اسے دیکھا
درمیاں رکھ کے فاصلہ میں نے
ایک چُپ کام کر گئی کتنا
جیسے سب کچھ ہی کہہ دیا میں نے
سلیمان جاذب
No comments:
Post a Comment