Thursday, 11 March 2021

ان کو یہ شکایت ہے کہ ہم کچھ نہیں کہتے

 ان کو یہ شکایت ہے، کہ ہم کچھ نہیں کہتے

اپنی تو یہ عادت ہے کہ، ہم کچھ نہیں کہتے

مجبور بہت کرتا ہے یہ دل تو زباں کو

کچھ ایسی ہی حالت ہے کہ ہم کچھ نہیں کہتے

کہنے کو بہت کچھ تھا، اگر کہنے پہ آتے

دنیا کی عنایت ہے، کہ ہم کچھ نہیں کہتے

کچھ کہنے پہ طوفان اٹھا لیتی ہے دنیا

اب اس پہ قیامت ہے کہ ہم کچھ نہیں کہتے


راجندر کرشن

No comments:

Post a Comment