Sunday, 21 March 2021

تو مجھ آتشدان کی آگ

 تُو مجھ آتشدان کی آگ


تُو سورج کی پہلی چھب ہے

تُو پانی کا پہلا گیت

تُو سرما کی دُھوپ کا چٹکا

تُو برکھا کی بھیگی شال

تُو خوشبو کا پیراہن ہے

تُو ساحل کی گیلی ریت

تُو پُروا کا میٹھا جھونکا

تُو ساون تو کھلتا چیت

تُو من موہت مہک سرس کی

تُو سرسوں سونے کا کھیت

تُو بھیروں تو بھیم پلاسی

رات کے پچھلے پہر کا راگ

تُو میری خاموش تمنا

تُو مجھ آتشدان کی آگ


اشرف یوسفی

No comments:

Post a Comment