Thursday, 25 March 2021

کچھ بوندوں نے مل کر میری ہتھیلی پر

 ہوس


کچھ بوندوں نے مل کر

میری ہتھیلی پر

چھوٹی سی ایک جھیل بنائی

جس میں

پورے چاند کا عکس اتر آیا

وحشی من نے اُکسایا

چاند کو میں نے قید کر لیا

مُٹھی میں

سارا پانی پھسل گیا

چاند

میرے قبضے سے نکل گیا


سبودھ لال ساقی

No comments:

Post a Comment