Tuesday, 23 March 2021

مثال شعلۂ مشتاق رات بھر جلنا

 مثالِ شعلۂ مشتاق رات بھر جلنا

مثالِ آئینہ حیرت میں ڈُوبتے جانا

کسی نگاہ کے تیغے کا وار سہنے کو

سرِ جنُوں کو ہتھیلی پہ چُومتے جانا

ہوائے ابر میں بادہ کشی سے خُوش ہونا

حصارِ گُل کی تمازت میں جھُومتے جانا

کسی کے پھُول لبوں کی مہک سے کھِل اُٹھنا

کسی کے جسم کی خُوشبو میں جھُولتے جانا

اُترنا آئینہ خانہ میں اور گُم ہونا

مدام منظرِ حیرت میں ڈُوبتے جانا

کسی کے چاند بدن پہ گُلاب رکھ دینا

کسی کے پھُول سے جامے کو کھولتے جانا


تبسم کاشمیری

No comments:

Post a Comment