Sunday, 23 May 2021

حسن اب کرتا ہے تھانیداریاں

 حُسن اب کرتا ہے تھانیداریاں

عشق کر لے جیل کی تیاریاں

کھا کے افیوں کہہ رہی ہے زندہ باد

اللہ، اللہ، قوم کی بیداریاں

واہ امریکہ کی گندم واہ واہ

بڑھ گئی ہیں پیٹ کی بیماریاں

مسکہ پالش نے جمایا ہے وہ رنگ

زہر کھا کر مر گئیں خود داریاں

اک طرف کاروں کا سیلِ بے پناہ

اک طرف پھیلی ہوئی بے کاریاں

مجھ کو جب ملنے لگی کرسی مجید

ہو گئیں حائل مِری ناداریاں


مجید لاہوری

No comments:

Post a Comment