رنگ اردو دنیا بھر کے نامور کلاسیک اور نوجوان اردو شعراء کے شاہکار کلام پر مبنی بلاگ🌷Rung E Urdu a blog of worldsfamous poetry of past & present era
چلو تجویز کرتے ہیں
کسے تعمیر ہونا ہے
کسے مسمار رہنا ہے
کسے خوابِ مسلسل کی فضا بندی میں جینا ہے
کسے نیندوں سے ہٹ کر
آنسوؤں سے ہجر کو آسان کرنا ہے
کسے خاموش رہنا ہے
کسے اعلان کرنا ہے
عظمیٰ نقوی
No comments:
Post a Comment