محبت کی موت
تم نے محبت کو مرتے دیکھا ہے؟
چمکتی ہنستی آنکھیں پتھرا جاتی ہیں
دل کے دالانوں میں پریشان گرم لو کے جھکڑ چلتے ہیں
گلابی احساس کے بہتے ہوئے خشک
اور لگتا ہے جیسے
کسی ہری بھری کھیتی پر پالا پڑ جائے
لیکن یا رب
آرزو کے ان مرجھائے سوکھے پھولوں
ان گمشدہ جنتوں سے
کیسی صندلی
دلآویز
خوشبوئیں آتی ہیں
سجاد ظہیر
No comments:
Post a Comment