جدا آئینہ خانہ ہے کہ پرتو مختلف ہے
یہاں جو عکس ہیں ان سے مِری لو مختلف ہے
تری دنیائے دیرینہ بھی ہو گی منفرد سی
مِرا تشکیل کردہ عالمِ نو مختلف ہے
نئے پہلو سے کرتا ہوں نظارہ شش جہت کا
برائے فکرو فن میری تگ و دو مختلف ہے
نئے پہلو سے برتا ہے نظام حرف و معنی
مِرے ابجد کا احمد جو الف ہے مختلف ہے
آفتاب احمد شاہ
No comments:
Post a Comment