Monday, 18 April 2022

ہوائیں نوحہ خوانی کر رہی ہیں

سانحۂ پشاور کے تناظر میں کہی گئی ایک نظم


 زندگی اپنی حرارت سے تہی ہے

رگوں میں خون جیسے جم گیا ہے

گھروں میں کوچہ و بازار میں شہروں میں

ہر سو سوگ ہے

کہرام ہے چیخیں ہیں آہیں ہیں

یہ کن وحشی درندوں نے صفِ ماتم بچھا دی ہے

فضا ماتم کناں ہے

ہوائیں نوحہ خوانی کر رہی ہیں


یوسف خالد

No comments:

Post a Comment