عارفانہ کلام نعتیہ کلام
جلوۂ احمدؐ مختارﷺ میں کھو جاتے ہیں
ان کے آئینہ کردار میں کھو جاتے ہیں
نعت لکھتا ہوں جو پاکیزہ تصوّر لے کر
لفظ سب مطلعِ انوارؐ میں کھو جاتے ہیں
حُسنِ یوسفؑ، دمِ عیسیٰؑ، یدِ بیضا کی قسم
اے خدا! ہم تِرے شہکارؐ میں کھو جاتے ہیں
جس کی محفل میں صحابہ تھے ستاروں کی طرح
ہم اسی حسن کی سرکارﷺ میں کھو جاتے ہیں
متین الحق عمادی
No comments:
Post a Comment